سیاحوں کیلئے خوشخبری:اسلام آباد دنیا کے کئی اہم شہروں سے زیادہ محفوظ قرار

0
3

سیاحوں کیلئے اہم خبر،پاکستان کا خوبصورت دارالحکومت اسلام آباد دنیا کے کئی بڑے اور اہم شہروں سے زیادہ محفوظ قرار،اسلام آباد کو لندن، نیو یارک اور ماسکو سمیت دنیا کے دیگر کئی بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیاکے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس جاری کردی، جس میں پاکستان کے قدرتی حسن سے مالا مال دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیکس میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا سے زیادہ محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ورلڈسیفٹی انڈیکس نمبیو نے اسلام آبادکو 380 شہروں میں93 واں محفوظ ترین شہر قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس سے قبل اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو اپنے عملے کیلئے فیملی سٹیشن بھی قرار دیا تھا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع اسلام آباد ایک ایسا شہر ہے کہ جس کی نظیر پوری دنیا میں نہیں ملتی، یہ شہر خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ دراصل اس شہر کی اصل خوبصورتی اس کی کشادگی ہے، جبکہ اس کی شادابی اس کا حسن ہے۔ اس کی پر نور صبحیں اور خنک شامیں اور مارگلہ کی اونچایوں سے آتی تازہ ہوامیں ایک عجب دلکشی اور کشش ہے۔

Leave a reply