سیاحوں کیلئے خوشخبری:نیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

0
2

ملکہ کوہسار جانیوالےسیاحوں کیلئے خوشخبری،18 اگست کو بند کی گئی پتریاٹہ چیئر لفٹ دوبارہ کھول دی گئی۔
محکمہ سیاحت پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں اور خراب موسمی صورتحال کے باعث پتریاٹہ چیئر لفٹ کو18 اگست کو حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ملکہ کوہسار کا سیاحتی مقام پتریاٹہ اپنے فطری حسن اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال نظاروں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
پتریاٹہ اپنی چیئرلفٹ کے حوالے سے بھی سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔پتریاٹہ کی چیئر لفٹ کا شمار دنیا کی جدید ترین چیئر لفٹس میں ہوتا ہے اور اس چیئر لفٹ کا کُل فاصلہ 7 کلومیٹر ہے ، گلہرہ گلی سے شروع ہونیوالی اس چیئرلفٹ کا سفر اپنے اندر ایک خوبصورت تجربہ اور دل کشی سموئے ہوئے ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکہ کوہسار مری آنیوالے ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پتریاٹہ ٹاپ پرنصب اس چیئرلفٹ کی سواری ضرور کرتے ہیں، لہٰذا پتریاٹہ چیئر لفٹ کا ملکہ کوہسارمری میں سیاحت کے فروغ میں اہم اور کلیدی کردار ہے۔

Leave a reply