سیاحوں کیلئے پرکشش ترین ممالک کی فہرست ، پہلے نمبر پر کونسا ملک ہے؟

سیاحوں کیلئے سب سے زیادہ پرکشش ممالک کی فہرست جاری، پہلے نمبر پر کون سا ملک ہے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سیاحوں کو اپنے طرف متوجہ کرنیوالے ممالک میں وہاں کی ثقافت اور تاریخی ورثہ خاص اہمیت رکھتا ہے، جواس ملک کی سیر کرنیوالوں کیلئے ناقابل فراموش ہوتا ہے۔
یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے دنیا بھر کے سروے کی بنیاد پر 40 ایسے ممالک کی فہرست جاری کردی ۔ فہرست میں ان ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے، جن کے بارے میں سروے میں حصہ لینے والےسیاحوں نے ان ممالک کو دنیا کے بہترین ثقافتی اور تاریخی ورثے کے حامل قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کئے گئے، اس سروے میں 17 ہزار افراد سے مختلف سوالات پوچھے گئے، جن میں 5 اہم پہلو ثقافتی رسائی، تاریخی اہمیت، کھانے، خوبصورتی اور جغرافیائی انفرادیت شامل تھے اور جوابات کی روشنی میں ان ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ سروے کے نتائج کےمطابق یونان کو دنیا کا بہترین ثقافتی اور تاریخی ورثے کا حامل ملک قرار دیا گیا ہے اور اس کی وجہ وہاں کی تاریخی انفرادیت بھی ہے،جمہوریت، مغربی فلسفے اور اولمپک گیمز جنم بھومی یونان سروے میں حصہ لینے والے افراد کیلئے یونان دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والا ملک ہے۔
اس فہرست میں یورپی ممالک کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور پہلے 10 ممالک میں سے 7 یورپی ممالک ہیں، جن میں یونان کے علاوہ اٹلی، سپین، فرانس اور ترکیہ جیسے ممالک شامل ہیں۔یورپ کے یہ ممالک اقوام متحدہ کے عالمی ورثے میں شامل بےشمار مقامات اور ورثے سے مالامال ہیں۔ 40 ممالک کی اس فہرست میں ایشیا سے بھی چند ممالک کو جگہ دی گئی ہے،سرفہرست 15 ممالک میں تھائی لینڈ اور جاپان کو شامل کیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ کو یہاں کی روایات اور کھانوں،جبکہ جاپان کو تمام پانچوں شعبوں میں لوگوں کی مثبت رائے کی وجہ سے سرفہرست ممالک میں جگہ ملی ہے۔دنیا کے بہترین ثقافتی ورثے کے حامل ممالک کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر یونان، دوسرے نمبر پر اٹلی، تیسرے نمبر پر سپین، چوتھے نمبر پر فرانس، پانچویں نمبر پر ترکیہ، چھٹے نمبر پر میکسیکو، ساتویں نمبر پر مصر، آٹھویں نمبر پر تھائی لینڈ، نویں نمبر پر پرتگال اور دسویں نمبر پر بھارت کا نام ہے۔اسی طرح جاپان 11، برازیل 12، چین 13، مراکش 14، برطانیہ 15، آئرلینڈ 16، ارجنٹینا 17، آسٹریا 18، امریکا 19 اور آسٹریلیا 20 نمبر پر موجود ہیں۔
انڈونیشیا 21، نیوزی لینڈ 22، جرمنی 23، ویتنام 24، پیرو 25، جنوبی افریقا 26، نیدرلینڈز 27، ملائیشیا 28، سوئٹزرلینڈ 29 اور کینیڈا 30 واں ملک ہے۔دنیا کے بہترین 40 ممالک میں ناروے کا نمبر 31 واں، جنوبی کوریا کا 32 واں، بیلجیم کا 33واں، سنگاپور کا 34 واں، چلی کا 35 واں، فلپائن کا 36 واں، سعودی عرب کا 37 واں، ہنگری کا 38 واں، روس کا 39 واں اور کروشیا کا 40 واں نمبر ہے۔
اپنی جوہری افزودگی کےپروگرام سےدستبردارنہیں ہوسکتے،ایران
جولائی 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔