سیارہ زحل پر اہم دریافت:2025 میں اس کے حلقے غائب ہو جائیں گے

0
14

سیارہ زحل کے چاند میں گہرا سمندر دریافت،فرانسیسی ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے زحل کے چاند پر پانی دریافت کر لیا ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ2025 میں زحل کے گرد حلقے غائب ہو جائیں گے۔نظام شمسی کا شاید سب سے خوبصورت سیارہ زحل کے خوشنما حلقے کسی رنگین ٹوپی کے چھجے کی مانند اس سیارے کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انہوں نے زحل کے چاند میماز کے مدار میں تبدیلیاں نوٹ کی ہیں اور ان کے تجزیے کے مطابق اس مردہ ستارے نما چاند کی منجمد سطح کے 20 سے 30 کلومیٹر نیچے ایک سمندر پایا جاتا ہے۔
سائنسدانوں نے یہ تجزیے امریکی خلائی ایجنسی ناساکے کیسینی سپیس کرافٹ کے ذریعے کیے گئے مشاہدات کی بنیاد پر قائم کیے ہیں۔زحل کے اس چاند کا قطر محض 400 کلومیٹر ہے اور اس کی سطح پر بڑے بڑے پتھروں کے ٹکرانے کے نشانات موجود ہیں۔اس چاند پر زحل کے دیگر چاندوں کی طرح پانی کی زیر سطح موجودگی کی وجہ سے گرم فوارے نظر نہیں آتے۔
ماہرین کے مطابق اس چاند پر زندگی پیدا ہو سکتی ہے، لیکن اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں کہ ایسا کب تک ہو سکتا ہے۔ یہ چاند 50 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ برس پہلے وجود میں آیا تھا اور اس میں موجود پانی نقطۂ انجماد سے کچھ ہی گرم ہو سکتا ہے۔

Leave a reply