سیاسی میدان میں ہلچل:مولانافضل الرحمان چودھری شجاعت کےپہنچ گئے
سیاسی میدان میں ہلچل:سربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان ق لیگ کےصدرچودھری شجاعت حسین کےگھرپہنچ گئے۔دونوں رہنماؤں نےملک میں حالیہ دہشتگردی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمان کی چودھری شجاعت حسین کےگھرآمد،دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔
دونوں رہنماؤں نےحالیہ دہشتگردی اورملکی معاشی وسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے میرے پاس اس کی معلومات نہیں ہیں ۔سیکیورٹی ایجنسیاں بہتر بتاسکتی ہیں ۔صدرمملکت آصف زرداری تشریف لائے ہیں۔ ہم نے بھائیوں کی طرح ان سے ملاقات کی ہے،آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہےنو مئی کے حوالے ریاستی اداروں کو فیصلہ کرنا ہے۔حکومت پانچ سال پورے کرے گی یا نہیں میں نجومی نہیں ہوں۔
مولانافضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتابلوچستان اور دیگر چھوٹے صوبوں میں وسائل کے مسئلوں کو دیکھنے کی ضرورت ہےہر صوبے کے وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے۔تحریک انصاف سےبات چیت چل رہی ہےبارہ سال ہماری مخالفت رہی ہےدنوں کے اندر اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے۔
دوسری جانب مولانافضل الر حمان نے28اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتےہوئے تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کردی۔
مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے ۔ کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں ۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جرائم روکنے کامشن:وزیراعلیٰ مریم نوازنےاہم ہدایت کردی
اگست 22, 2024 -
پی سی بی نے5رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بنانےکافیصلہ کرلیا
جولائی 11, 2024 -
خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹورازم مقبول ہورہی ہے؟
جون 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔