گورنرپنجاب کی چودھری شجاعت سےملاقات،نیک خواہشات کااظہار

0
51

 گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے صدرمسلم لیگ(ق)چودھری شجاعت حسین سےاُن کےگھرپراہم ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نےنیک خواہشات کااظہارکیا۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرکی صدرمسلم لیگ (ق)چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد۔ گورنر پنجاب اورچودھری شجاعت حسین کےدرمیان اہم ملاقات ہوئی۔
صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر پنجاب نے چودھری شجاعت حسین سے خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کے دونوں صاحبزادے چودھری سالک حسین وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیزو مذہبی امور، بین المذاہب ہم آہنگی، چودھری شافع حسین صوبائی وزیر برائے انڈسٹری و ٹریڈ ، چودھری وجاہت حسین اور دیگر موجود تھے۔
گورنرپنجاب سردا رسلیم حیدرکاکہناتھاکہ آپ ہمارے بزرگ سیاستدان اور ملک کا سرمایہ ہیں۔
گورنر پنجاب نے صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔

Leave a reply