طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،سیس (SIS) ایپ کا نیا ورژن متعارف، اب سٹوڈنٹس کا ڈیٹا آن لائن انٹر ہوگا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2017 میں ٹیبلٹ پر مبنی سکول انفارمیشن سسٹم (SIS) کو ادارہ بنانے کیلئے پی آئی ٹی پی کے ساتھ تعاون کیا، جس سے سکولوں کو ریئل ٹائم میں ڈیٹا کی خود رپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔ یہ نظام ہر ایک طالبعلم کے اندراج اور برقراری کو ٹریک کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سکول انفارمیشن سسٹم (سیس) ایپ کے ذریعے ٹیچرز کی بھی لوکیشن چیک کی جاتی ہے۔ اس ایپ میں ہر طالبعلم کیلئے اس کے والدین یاسرپرست کا شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر، تاریخ پیدائش، اندراج کا سال اور موجودہ گریڈ، ڈیٹا بیس میں رکھا جاتا ہے۔
تاہم اب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس ایپ کا نیا ورژن جاری کردیا ہے، جس کے ذریعے نئے داخلے کے وقت بچوں کا بلڈ پریشر، بخار، دل کی دھڑکن کا ڈیٹا بھی آن لائن انٹر کیا جائے گا، نیز طالبعلم کی سکول لیٹ آنے کی عادت،اکیڈمک ریکارڈ وغیرہ کے حوالے سے بھی معلومات کا اندراج کیا جائےگا ۔
ماہرین تعلیم کے مطابق اس فیصلے سے بچوں کا ہیلتھ پروفائل بنانے میں آسانی ہوگی۔
مراکش کشتی حادثہ:13پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت مکمل
فروری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کراچی: آج بھی سونا کی قیمت میں کمی برقرار رہی
مئی 14, 2024 -
سندھ کا بجٹ 14جون کو پیش ہوگا
جون 12, 2024 -
نوازشریف کا500یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے ریلیف کااعلان
اگست 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔