
سیفٹی انڈیکس 2025، پاکستانی شعبہ سیاحت کیلئے خوشخبری،پاکستان سیاحت اور سفر کیلئے محفوظ ترین ملک قرار،پاکستان نے رواں سال کیلئےسیفٹی انڈیکس رپورٹ میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔
یہ رپورٹ عالمی سطح پر سکیورٹی اورکرائم کا جائزہ لینے والے کراؤڈ سورسڈ پلیٹ فارم نمبو نے جاری کی ہے، جس میں مختلف ممالک کی سکیورٹی صورتحال کا موازنہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 65ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے اور اس کا سیفٹی سکور 56.3 ریکارڈ کیا گیا ۔ اس درجہ بندی میں برطانیہ 87ویں نمبر پر، امریکا 89ویں نمبر پر، آسٹریلیا 82ویں نمبر پر اور نیوزی لینڈ 86ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان کی اس درجہ بندی میں بہتری کو ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے محفوظ ملک اندورا قرار پایا ہے، جس کا سیفٹی سکور 84.7 ہے۔ یہ یورپی ملک اپنی کم جرائم کی شرح اور پرسکون ماحول کے باعث سیاحوں کیلئے ایک محفوظ ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔
دیگر محفوظ ممالک میں متحدہ عرب امارات (84.5)، قطر (84.2)، تائیوان (82.9)، عمان (81.7)، سعودی عرب (76.1) اور چین (76.0) شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں وینزویلا پہلے نمبر پر ہے، جس کا سیفٹی سکور 19.3 ہے۔ دیگر غیر محفوظ ممالک میں پاپوا نیو گنی (19.7)، ہیٹی (21.1)، افغانستان (24.9) اور جنوبی افریقہ (25.3) شامل ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں ردوبدل
اگست 8, 2024 -
اونٹوں کا عالمی دن 22 جون کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟
جون 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔