سیلاب سےتباہی،وزارت منصوبہ بندی نےابتدائی رپورٹ تیارکرلی

0
1

سیلاب سےتباہی پروزارت منصوبہ بندی نےجانی ومالی نقصان پرابتدائی رپورٹ تیارکرلی۔
پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کےمطابق سیلاب کےباعث مجموعی طورپر863اموات ہوئیں اور11سو 47 افرادزخمی ہوئے،جبکہ 6200مویشی ضائع ہوئےاور 672کلومیٹرسڑکیں ٹوٹ گئیں۔9166گھروں کو نقصان پہنچا،239پل ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوئے۔
پلاننگ کمیشن معاشی نقصانات کاجائزہ لیکر2ہفتوں میں حتمی رپورٹ تیارکرےگا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ پنجاب میں مجموعی طورپر 216 اموات اور625 افراد زخمی ہوئےجبکہ232گھروں کونقصان پہنچا،پنجاب میں ابھی تک 121 لائیواسٹاک کانقصان ہواہے،خیبرپختونخوامیں سب سےزیادہ 484 اموات ہوئیں ،355افرادزخمی ہوئےاور4ہزار666گھروں کونقصان پہنچا۔کےپی میں 5ہزار460 لائیو اسٹاک  ضائع ہوئے،52پلوں اور432کلومیٹرسڑکوں کونقصان پہنچا۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ بلوچستان میں 26اموات ہوئیں اور5افرادزخمی ہوئے781گھروں کونقصان پہنچا،بلوچستان میں62لائیواسٹاک ،3پلوں اور13کلومیٹرروڈزکونقصان پہنچا،اُدھرگلگت بلتستان میں87 اموات ہوئیں اور52افرادزخمی جبکہ 1253گھروں کونقصان پہنچا،جی بی میں 67لائیو اسٹاک ،87پلوں اور20کلومیٹرروڈزکونقصان ہوا۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ شہراقتداراسلام آبادمیں8اموات ہوئیں اور3افرادزخمی ہوئےجبکہ 65گھروں اور3پلوں کونقصان ہوا،دوسری جانب آزادجموں وکشمیرمیں سیلاب سے 30اموات ہوئیں جبکہ 29افرادزخمی ہوئے ،2078 گھروں کونقصان پہنچا،آزادکشمیرمیں239لائیواسٹاک ضائع ہوئے،94پلوں اور201کلو میٹر روڈز کونقصان پہنچا۔

Leave a reply