سیلاب سےنقصانات،آئی ایم ایف نےبنیادی ضروریات کےتخمینےکی رپورٹ مانگ لی

0
15

سیلاب کےباعث نقصانات پربین لاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف ) نے بنیادی ضروریات کےتخمینےکی رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت آئی ایم ایف کوسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وزیراعظم پیکج دینےکی درخواست کریگی،بجٹ میں مختص389ارب روپے کے ایمرجنسی فنڈزکی رقم سےوزیراعظم پیکج متعارف کرایاجائےگا،سیلاب کےباعث نقصانات پرآئی ایم ایف نےبنیادی ضروریات کےتخمینےکی رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کاکہناہےکہ خیبرپختونخوانےسیلاب متاثرین کےریلیف کیلئے40 سے 50ارب روپےکاتخمینہ پیش کیاہے،سیلاب متاثرین کےریلیف کیلئےسندھ نے40ارب روپےنقصانات کاابتدائی تخمینہ لگایا،پنجاب بھی سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ریلیف کیلئےابتدائی ریلیف کاتخمینہ پیش کرےگا،سیلاب متاثرین کے ریلیف کےلئےصوبائی حکومتیں آمدن بڑھائیں گی۔
ذرائع کابتاناہےکہ آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کے5ویں روزاین ایف سی اورسیلاب کےباعث نقصانات پرسیشنزہوئے،وزارت خزانہ ،سندھ،بلوچستان اورخیبرپختونخواکیساتھ مذاکرات ہوئےہیں۔آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ بلوچستان کوسیلاب کےباعث نقصان نہیں ہوا،مذاکرات کےچھٹےروزآئی ایم ایف پنجاب حکومت کےافسران سےبریفنگ لےگا۔

Leave a reply