سیلاب متاثرین،حکومت کابحالی آپریشن شروع کرنےکافیصلہ

پنجاب حکومت نےسیلاب متاثرین کی بحالی کاآپریشن شروع کرنےکافیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت سیلاب متاثرین کےبارےمیں خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں سیلاب متاثرین کےنقصان کاازالہ کرنےکیلئےاہم فیصلہ کیاگیاجبکہ اجلاس میں پنجاب میں سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔ڈسٹرکٹ اورتحصیل سطح پرفلڈریلیف کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
مریم نوازنے متاثرین کی امدادکیلئےآسان ترین طریقےکاروضع کرنےکی ہدایت کی۔
سیلاب متاثرین کیلئےسروےفارم،موبائل ایپ اورمانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کرنےاوروزیراعلیٰ مریم نوازڈیش بورڈپرخودسیلاب متاثرین کی امدادکی مانیٹرنگ کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےسیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں ،پلوں اور انفراسٹرکچرکی فوری بحالی کاحکم دیا۔
اجلاس میں ریونیوڈیپارٹمنٹ نےرپورٹ پیش کی جس میں کہاگیاکہ پنجاب کے 27اضلاع اور3775دیہات سیلاب سےمتاثر ہوئے،سیلاب سے63ہزار 200 پکے اور 3 لاکھ9ہزار684کچےمکانات متاثرہوئے ،سروے کیلئےٹیم میں اربن یونٹ،ریونیو،زراعت اورآرمی کےنمائندےشامل ہوں گے۔
ِاجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ حکومت سیلاب متاثرین کی بھرپورامداد کیلئے یکسوہے،حکومت کوسیلاب متاثرین تک خود پہنچنا چاہیے،سیلاب متاثرین کوامدادکی ترسیل کیلئےزیادہ کیمپ اورپوائنٹس قائم کئے جائیں،ہرفردکےنقصان کاازالہ کریں گے،کوئی ریلیف سےمحروم نہ رہے۔