سیلاب کی تباہ کاریاں،سکھوں کا مقدس مقام ’’ کرتارپور ‘‘بھی ڈوب گیا

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں،سکھوں کا مقدس مقام ’’ کرتارپور ‘‘بھی ڈوب گیا۔
پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچادی ۔ سیلابی ریلے نے نارووال کے قریب سکھوں کے مقدس مذہبی مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کوبھی متاثرکیا ، اس کی دیواریں اور اردگرد کے حصے پانی میں ڈوب گئے،دربارباباگرونانک کی عمارت میں 6فٹ تک پانی داخل ہوگیا، جس سے مقامی آبادی اور سکھ برادری میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف گردوارہ بلکہ پورا علاقہ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔
سکھ برادری نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرتارپور راہداری اور گردوارہ دربار صاحب کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
پاکستان میں حالیہ دنوں سیلابی صورتِ حال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ کئی اضلاع میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات اور ندی نالوں کے حفاظتی اداروں نے مزید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔