سیلاب کی سنگین صورتحال، 72 ہزار افراد بےگھر، 20 جاں بحق، ڈی جی پی ڈی ایم اے

0
6

ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیانےکہاہےکہ پنجاب میں سیلاب کی سنگین صورتحال ہے،جس کے باعث 72 ہزار افراد بےگھر ہوئےہیں اورابھی تک 20 افرادجان کی بازی ہارگئےہیں۔
لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیاکا کہناتھاکہ دریائےراوی میں بلوکی کےمقام پرسیلابی صورتحال ہے،تمام ادارے مکمل طورپرالرٹ ہیں،مسلسل 75سے80ہزارکیوسک پانی بھارت سے آرہا ہے،دریائےچناب میں چنیوٹ برج پر8لاکھ کیوسک تک پانی پہنچ چکاہے،ہمیں خدشہ ہےچنیوٹ برج پرپانی مزیدبڑھےگا۔
عرفان علی کاٹھیاکامزیدکہناتھاکہ دوست محمدلالی برج سےپہلی بارپانی گزرے گا،امیدہےدوست محمدلالی برج پرکسی قسم کی بریچ نہیں آئےگی،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پررواج برج کےمقام پربریچ کرناہے ،رواج برج پرپانی کی صورتحال اوورفلوہوگی توبریچ کردیاجائےگا،ہمارااگلامقام تریموہیڈبرج ہےجہاں 8لاکھ 35ہزارکیوسک متوقع ہے،رواج برج کوبریچ کرنےسےتریموہیڈمحفوظ رہےگا،سلطان باہوپل پر صورتحال کاجائزہ لےرہےہیں،اگلے24گھنٹےمیں سیلاب خانیوال پہنچےگا۔
اُنہوں نےبتایاکہ گنڈاسنگھ ہیڈورک پرپانی کی سطح 2لاکھ 61ہزارکیوسک ہے،پاکپتن ،اوکاڑہ،بہاولپورمیں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے،پنجاب میں ابھی 1769موضعات زیرآب ہیں،ہرضلع میں متاثرہ آبادی کےقریب ریلیف کیمپ بنادیےہیں،ہم کافی جگہوں پرٹینٹ ولیجزبھی لگارہےہیں،کیمپس میں تیارکھانا اور علاج کی سہولتیں یقینی بنارہےہیں،سیلاب کےباعث72ہزارافرادکونقل مکانی کرناپڑی ہے،پاک فوج ،پنجاب رینجرز اورریسکیو1122امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکاکہناتھاکہ پنجاب میں سیلاب کےباعث اب تک20افرادجاں بحق ہوئے،سب سےزیادہ اموات گوجرانوالہ ڈویژن میں ہوئیں،اداروں،سیاسی لیڈرشپ اورحکومت کی اپنی عوام کیلئےکاوشیں ہیں،جن لوگوں کےجانورمتاثرہیں ان کےچارےکابندوبست کیاگیاہے،3لاکھ 174مویشیوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا،راستہ پارکرتےوقت ڈوبنے کے واقعات زیادہ ہوئےہیں۔

Leave a reply