
شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ اسماعباس نےانڈسٹری کی دوستیوں کوجعلی قرار دیتے ہوئےبیٹی کےبارےمیں کہاکہ زاراکواس سےنقصان پہنچاہے۔
حال ہی میں اداکارہ اسماعباس نےایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی،جہاں پر اداکارہ نےاپنےاوربیٹی زاراکےبارےمیں مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
سینئراداکارہ سےزاراکےبارےمیں سوال کیاگیاجس کےجواب میں اداکارہ کاکہناتھاکہ زاراپیارکرنےوالی لڑکی ہے۔اس کا دل نازک ہے جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔زارانےجب سےانڈسٹری میں قدم رکھاہےسب سےدوستیاں کیں لیکن زاراکودوستیوں سےنقصان پہنچا۔
اسما عباس کا کہنا تھا کہ اچھا ہی ہوا نقصان کے بعد اب زارا کو سمجھ آگئی ہے کہ انڈسٹری میں جعلی دوستیاں ہوتی ہیں، اپنی فیملی ہی سب کچھ ہے اور اب وہ اپنا ٹائم فیملی کو دیتی ہے۔
ایک اورسوال کےجواب اسماعباس کاکہناتھاکہ زارانےابھی بہت کام کرناہے، اسے آگے بہت اچھا کام ملے گا، مجھے اسٹینڈ اپ گرل بہت پسند ہے، زارا نے اچھا کام کیا ہے اور اس کے کام کو سراہا بھی گیا ہے۔
اداکار احسن خان کے والد رضائے الہی سے انتقال کر گئے
جولائی 10, 2026پیرس فیشن ویک میں ایشاامبانی کےہیروں کےبیگ کےچرچے
جولائی 9, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اپریل 18, 2024 -
سینئراداکارہ عینی زیدی نےخواتین کوشادی کی عمربتادی
نومبر 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














