سینیٹرقاسم رونجھوسینیٹ کی رکنیت سےمستعفی

0
31

بی این پی مینگل کےمنحرف سینیٹرقاسم رونجھوسینیٹ کی رکنیت سےمستعفی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی)کےمنحرف سینیٹرقاسم رونجھو نےسینیٹ کی رکنیت سےاستعفیٰ دےدیا،قاسم رونجھونےسیکرٹری سینیٹ کواستعفیٰ جمع کرادیا۔قاسم رونجھوسینیٹ میں بی این پی مینگل کےپارلیمانی لیڈربھی ہیں۔
قاسم رونجھونےپارٹی پالیسی کےخلاف جاکر 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کے سربراہ نے ووٹ دینے والے دونوں اراکین سے استعفیٰ طلب کیا تھا، قاسم رونجھو کے ساتھ نسیمہ احسان نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ اختر مینگل نے دونوں اراکین سے ترمیم منظوری کی شام ہی استعفیٰ طلب کر لیا تھا۔

Leave a reply