سینیٹ اجلاس:اسماعیل ہنیہ کےقتل کیخلاف متفقہ قراردادمنظور

0
67

سینیٹ اجلاس میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کےقتل کےخلاف متفقہ قراردادمنظورکرلی گئی۔
سینیٹ کااجلاس چیئرمین سیدیوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں اپوزیشن ارکان بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے،سینٹ اجلاس میں شہید حماس راہنما اسماعیل ہنیہ کیلئے دعا کروائی گئی ۔دعا مولانا عطاء الرحمان نے کروائی ۔
چیئرمین سینیٹ نے حالیہ سیشن کیلئے پینل آف چیئرمین کا اعلان کردیا۔ایوان میں حکومتی و اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی۔
سینیٹ میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرقراردادپیش کی گئی،قراردادپیپلزپارٹی کی سینیٹرپلوشہ خان اورمحمدزئی خان نے پیش کی۔
قراردادکےمتن کےمطابق یہ ایوان صیہونی حملے میں حماس کے ممتاز رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے،یہ ایوان اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان بیروت میں بلا اشتعال بمباری اور فلسطین میں ہزاروں دیگر افراد کے علاوہ 250 معصوم شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے۔
قراردادکےمطابق اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشتگرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے، اسرائیل بلاوجہ مسلمان ملکوں پر حملہ آور ہے،سینیٹ آف پاکستان پرزور سفارش کرتا ہے کہ تمام اسلامی ممالک، اسلامی تعاون تنظیم اور بالخصوص اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کو دہشت گرد کارروائیوں سے روکے۔غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کو یقینی بنائیں، بھوک کے شکار اور زخمی شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جاسکے، غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکا جاسکے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئےپیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان کاکہناتھاکہ اسرائیل بےگناہ نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔اسرائیل کی صہیونی طاقت نے ہزاروں فلسطینیوں کا خون بہایا۔اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتالوں کو بھی نہیں بخشااسرائیل شہری آبادیوں پر اندھا دھند بمباری اور گولہ باری کر رہا ہےاسرائیل جنگوں کے تمام عالمی قوانین قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے،اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر گھس کر شہید کیا گیااسرائیل عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا ہےاسرائیل اور بھارت یکساں طور پر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں یہ ایوان ان دونوں ظالموں کی شدید مذمت کرتا ہےاسرائیل اور بھارت غاصب، انسانیت کے قاتل ہیں۔

سینیٹ کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Leave a reply