سینیٹ میں یوم آزادی کی قراردادمتفقہ طورپرمنظور

سینیٹ میں یوم آزادی کے حوالے سے قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔
سینیٹ اجلاس میں قراردادوفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےپیش کی۔
قراردادمیں آزادی کی 78ویں سالگرہ کےموقع پرتحریک آزادی کےاکابرین کوخراج عقیدت پیش کیاگیاجبکہ آئین بنانےوالےارکان پارلیمنٹ کی خدمات کوبھی خراج عقیدت اوروطن کےدفاع کیلئےقربانیاں دینےپرفوج اورپولیس ودیگراداروں کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔
قراردادمیں ملکی سلامتی،خودمختاری اورعلاقائی تحفظ میں کردارادا کرنیوالے پاکستانیوں کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاکہ نوجوان سیاسی اختلافات سےبالاترہوکرقومی یکجہتی ،ترقی اورخوشحالی کیلئےکرداراداکریں،پوری پاکستانی قوم کومعرکہ حق میں زبردست کامیابی پرمبارکباددی گئی۔