سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

0
73

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) سینیٹ انتخابات میں سندھ اور پنجاب کی 12،12 نشستوں جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی11،11 اور اسلام آباد کی 2 سیٹوں پر الیکشن ہوں گے۔ 2 اپریل کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ، سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام جاری ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کی پرینٹگ پریسز میں بیلٹ پپیرز کی چھپائی جاری ہے،سینیٹ انتخابات کے لیے دو کالمی بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کابتانا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے چار رنگوں کے بیلٹ پپیرز چھاپے جا رہے ہیں، سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال ہوگاجبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔

اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے گلابی رنگ اور اقلیتی نشستوں کیلئے پیلےرنگ کا بیلٹ پپیرز استعمال کیا جائے گا۔

Leave a reply