
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ نےنمازعیدپرمساجد،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کوبھرپورسیکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کی۔
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرزمیں اہم اجلاس ہوا،جس میں عیدالاضحی کی سیکیورٹی انتظامات کےحوالےسےتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں محرم الحرام کے جامع سیکیورٹی پلان پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
سی سی پی اولاہورنے نمازعیدکےاجتماعات کےفول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانےکی ہدایت کی۔
اس موقع پرسی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کاکہناتھاکہ مساجد،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پرعیدکے اجتماعات کوبھرپورسیکیورٹی فراہم کی جائےگی،محرم الحرام کے دور ان فول پروف سیکیورٹی کیلئے پیشگی اقدامات کئےجائیں،عیدالاضحی سےمتعلق حکومتی احکامات پرمن وعن عملدرآمدکروایاجائےگا۔
سی سی پی اولاہورنے ڈیوٹی پرتعینات اہلکاروں کوپینےکےٹھنڈےپانی اورشربت کی فراہمی کی ہدایت کی۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔