وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ سی ٹی ڈی پنجاب کےبہادراورپروفیشنل سپوتوں پرفخرہے،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی پنجاب ہراول دستہ ہے اوریہ فورس ہمارا سرمایہ ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنانےپرسی ٹی ڈی پنجاب کوخراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کو شاباش دی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔سی ٹی ڈی پنجاب نے انتہائی پروفیشنل انداز میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے ڈی جی خان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایا ۔فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی سی ٹی ڈی پنجاب کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ہمیشہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے ۔سی ٹی ڈی پنجاب کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی پنجاب ہراول دستہ ہے اوریہ فورس ہمارا سرمایہ ہے ۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کے معدنی وسائل معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں: ماہرین
فروری 22, 2024 -
یوٹیلٹی سٹورزکی بندش:عدالت نےحکومت سےجواب طلب کرلیا
اگست 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔