سی پیک کوافغانستان تک توسیع دینےکیلئےچین نےپاکستان کی تجویزمان لی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ سی پیک کوافغانستان تک توسیع دینےکیلئےچین نےپاکستان کی تجویزمان لی۔
اسلام آبادمیں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکا نیوزبریفنگ کےدوران کہناتھاکہ جولائی اوراگست کامہینہ سفارتی سرگرمیوں کےحوالےسےبہت مصروف رہا،امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوسےملاقات بہت مفیدرہی ،امریکی وزیرخارجہ سےعالمی اورخطےکےامورپربات چیت ہوئی،برطانیہ میں پاسپورٹ کے حوالےسےون ونڈوآپریشن کیا،جوکام پہلےایک گھنٹےمیں ہوتاتھااب وہ10منٹ میں ہوگا۔
اسحاق ڈارنےبتایاکہ واشنگٹن کی طرح کابل،ڈھاکااورلندن کےدورےبھی کامیاب رہے،اٹلانٹک کونسل کے سیشن میں بانی پی ٹی آئی سےمتعلق سوال ہوا، میرےجواب کوسیاق وسباق سےہٹ کررپورٹ کیاگیا، انگریزی کسی کونہیں آتی توانگریزی سمجھ لیں،پاکستان کی عدلیہ پرحکومت کاکوئی اختیارنہیں،پاکستان سےمانچسٹرکےلئےستمبرمیں فلائٹ آپریشن شروع ہوگا،پاکستان اورمانچسٹرکے درمیان ہفتےمیں3سے4فلائٹ ہونگی۔
نائب وزیراعظم کاکہناتھاکہ سی پیک ٹوکےحوالےسےقراقرم ہائی وے،ایم ایل ون سرفہرست ہے، پشاور سےکابل تک ہائی وےبنائی جائےگی،چین سےسی پیک کوافغانستان تک توسیع دینےکی درخواست کی ،چین نےاصولی طورپرپاکستان کی تجویزکومان لیاہے،افغانستان کیساتھ اکنامک اورتجارت پرہمیشہ بات ہوتی ہے۔
وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان نےبھرپورسفارتی کرداراداکیا،وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ میں اہم کرداراداکیا،ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان شکریہ کےنعرےلگے،ایرانی صدرنےتسلیم کیاانہیں دوران جنگ پتہ چلاانکامخلص دوست کون ہے،آئندہ سال چین کےساتھ پاکستان کے تعلقات کو75سال ہوجائیں گے،چین زراعت مائنزاینڈمنرل میں دلچسپی رکھتا ہے،ایک ہزارگریجویٹ کو زرعی تربیت وتعلیم کیلئےچین بھیجاجارہاہے۔