پاکستان ٹوڈے: پاک چین جے سی سی اجلاس پر وزیراحسن اقبال اور دیگر وزرا نے بریفنگ دی، چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاک چین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کی دعوت دی۔ اور چینی کمپنیوں کو خصوصی بی ٹوبی انتظام کے تحت صنعتیں لگانےکی ترغیب دی۔
سی پیک 2 سے متعلق بھرپور تیاری کررہے ہیں، آنے والے دورہ چین کا محور سی پیک 2 اور معاشی تعلقات کا مزید فروغ ہوگا، چین نے جس طرح 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سی پیک کےاگلے مرحلےکے لیے ہمیں اپنی افرادی قوت کو بہترین تکنیکی و فنی تربیت دینی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی مہارت سےفائدہ اٹھاناچاہتا ہے۔
چینی شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیےتمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی مہارت سےفائدہ اٹھاناچاہتا ہے۔ وزیراعظم نے اجلاس میں چینی کمپنیوں کے تمام تر مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کوپاکستان میں الیکڑک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی بھی دعوت دی۔
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی: فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع
مارچ 12, 2024 -
لڑکیوں کے ہاسٹل پر چوہوں کا حملہ ، کئی طالبات زخمی
جولائی 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔