شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم سے مایوس ہوگئے تھے جیت خوشیاں لاتی ہے،عاقب جاوید

0
30

پاکستان کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈکوچ عاقب جاویدنےکہاہےکہ شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم سے مایوس ہوگئے تھے جیت خوشیاں لاتی ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےپاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ عاقب جاوید کاکہناتھا کہ سلیکشن کمیٹی نعمان علی ، ساجد خان اور عباس کو لمبے عرصے کے بعد واپس لائی، کرکٹ میں سخت فیصلے لینے پڑتے ہیں، ایک کھلاڑی کو 12 مہینے ٹیم میں نہیں لے کر چل سکتے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ریڈ اور وائٹ بال ٹیموں کو علیحدہ کرنا پڑے گا، کھلاڑی جب ہر وقت کھیلتے رہتے ہیں تو ان کی ذاتی زندگی ختم ہو جاتی ہے، ویسٹ انڈیز سے سیریز ہمارے لیے چیلنج ہوگی۔ شائقین کرکٹ پاکستان ٹیم سے مایوس ہوگئے تھے جیت خوشیاں لاتی ہے، انگلینڈ سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سے فینز کو امید نہیں تھی۔

Leave a reply