شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر،ایشیاکپ میچزکےاوقات کارتبدیل

شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر،ایشیاکپ میچز کے اوقات کار تبدیل ، پاکستانی وقت کے مطابق میچز کب شروع ہوں گے؟تفصیلات سامنےآگئیں۔
ایشیاکرکٹ کپ 2025 کامیلہ آئندہ ماہ ستمبرمیں یواےای میں سجےگا ،میگاایونٹ 28ستمبرتک جاری رہےگا۔جبکہ ٹورنامنٹ کاہائی پروفائل میچ پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) نےبھارت کی میزبانی میں ہونےوالے ایشیاکپ 2025 کے میچز کے اوقات کار میں تبدیل کردئیےہیں۔
ٹورنامنٹ کےنئے اوقات کار کے مطابق ایشیاکپ کے میچز یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6:30 اور پاکستان وقت کے مطابق 7:30بجےشروع ہوں گے۔
15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے، اس روز ابو ظبی میں یواے ای اور عمان کےدرمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کےدرمیان میچ مقامی وقت کےمطابق شام کو 6:30 بجے شروع ہو گا۔
میچز کے اوقات کار میں تبدیلی موسم کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
یادرہےکہ اس سےپہلےایشیاکپ کےمیچزمقامی وقت کےمطابق شام 6بجےشروع ہونےکاشیڈول جاری کیاگیاتھا۔