شام میں پھنسے318پاکستانی شہریوں کوچارٹرڈطیارےکےذریعےجمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب اسلام آبادپہنچادیاگیا۔
شام سےلبنان کےشہربیروت پہنچےوالےپاکستانی چارٹرڈپروازکےذریعےوطن پہنچ گئے۔318پاکستانی شہری گزشتہ رات اسلام آبادپہنچے۔جہاں پراُن کا استقبال وفاقی وزیراحسن اقبال نےکیا۔
وطن واپس پہنچائے جانے والے پاکستانی شہریوں میں زائرین اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے کے افراد شامل تھے، جو شام میں سابق حکومت مخالف فورسز کے کنٹرول اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتمےکے دوران مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال کاکہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نےلبنان کےوزیراعظم سےرابطہ کیا،ہمیں خوشی ہےکہ آپ بحفاظت وطن واپس آئے،لبنان کےوزیراعظم کاشکریہ اداکرتےہیں،ہم ایک قوم ہیں اورقوم کی خوشی اوردکھ سانجھاہوتاہے،شام میں مقیم پاکستانیوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
احسن اقبال کامزیدکہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ شام میں مقیم پاکستانیوں کوبحفاظت پاکستان لایاجائے، این ڈی ایم اورپاکستانی سفارتخانوں نےانتھک کوشش کی،وطن واپسی پرسب کےلئےٹرانسپورٹ کاانتظام کیاگیا، دنیامیں جہاں بھی پاکستانی مشکل میں ہوں گےوہ تنہانہیں ہوں گے،اللہ کا شکر ہےکہ شام میں پھنسےہوئےپاکستانی بحفاظت وطن پہنچ گئے۔
اُن کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی درخواست پرلبنان نےپاکستانیوں کوویزےجاری کیے،شام کی تازہ صورتحال کےباعث زائرین وہاں پھنس گئےتھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کویقینی بنانے کےلئے متعلقہ حکام کوخراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نےپاکستانیوں کی واپسی کیلئے تمام اقدامات کی خودذاتی طورپرنگرانی کی،وزیراعظم شہبازشریف نےلبنان کےوزیراعظم نجیب میقانی سےاظہارتشکرکیا۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہنگائی میں اضافہ:ادارہ شماریات نےہفتہ واررپورٹ جاری کردی
نومبر 29, 2024 -
وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
دسمبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔