شام کی خودمختاری، آزادی اور سالمیت کو یقینی بنائے،سعودی عرب

0
4

سعودی عرب نےکہاہےکہ شام کی خودمختاری، آزادی اور سالمیت کو یقینی بنائے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سعودی وزارت خارجہ نےکہاہےکہ مملکت سعودی عرب ہر اس چیز کی حمایت کرتا ہے جو شام کی حفاظت اور استحکام کو حاصل کرے اور شام کی خودمختاری، آزادی اور سالمیت کو یقینی بنائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نےمزیدکہاہےکہ ہم شام میں تیز رفتار پیشرفتوں کو دیکھ رہے ہیں اور سعودی عرب نے ان مثبت اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے جو لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اداروں کو خونریزی سے محفوظ رکھنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا اس مرحلے پر شام کی حمایت اس کی مدد کے لئے انتہائی ضروری ہے تاکہ شام میں جاری لڑائی کو ختم کیا جاسکے اور ان لوگوں کی مدد کی جا سکے جو کئی سالوں سے مصائب میں شکار ہیں، سیکڑوں ہزاروں بے گنا افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ مملکت بین الاقوامی برادری کو دعوت دیتی ہے کہ وہ شام کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور شام کی خدمت کرنے والی ہر چیز میں اس کے ساتھ تعاون کریں اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

Leave a reply