شاہکار پینٹنگ مونا لیزا کی نئی ویڈیو آپ کو دنگ کر دے گی

0
76

پاکستان ٹوڈے: شاہکار پینٹنگ مونا لیزا کی نئی ویڈیو، جو آپ کو دنگ کر دے گی۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں۔۔۔دنیا کی شہرہ آفاق پینٹنگ مونا لیزا کو اس کی پراسرار مسکراہٹ کیلئے جانا جاتا ہے او راسے خوبصورتی کی مثال قرار دی جاتا ہے،مگر اب مصنوعی ذہانت کی بدولت مونا لیزاناصرف گلوکاری کر رہی ہے، بلکہ بہت کچھ کرنے کے قابل ہوگئی ہے. اور ایسا نئی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی بدولت ہوا ہے۔

مائیکروسافٹ کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے، جو انسانی چہروں کی تصویر کو حقیقت پسندانہ ویڈیوز میں تبدیل کرسکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اے آئی ٹول کی مدد سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں آواز کے ساتھ تصویر کے چہرے کے تاثرات، سر اور ہونٹ بھی ایک دوسرے سے میل کھاتے نظر آئیں گے۔

اس اے آئی ٹول کو مونا لیزا کی پینٹنگ پر آزمایا گیا، جس میں مونا لیزا کو معروف گلوکارہ ملی سائرس کا گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مونا لیزا کی پینٹنگ اٹلی کے معروف آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی کی تخلیق ہے اور اس پینٹنگ کو ایک قدیم شاہکار سمجھا جاتا ہے۔

Leave a reply