قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان شاہین آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا۔
پاکستان ٹوڈے کے مطابق سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں شاہین آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان ایک مختلف قسم کے انسان ہیں ، ٹیم میں انہیں سب ’ جنتی ‘ کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رضوان کی وجہ سے ٹیم میں سب باجماعت نماز پڑھتے ہیں، وہ ٹیم میں ہر ایک کیلئے مددگار ہیں، ٹیم میں کسی کو کوئی بھی مشورہ چاہیے ہو تو وہ رضوان کے پاس جاتا ہے۔
شاہین نے بتایا کہ رضوان کو پاکستان ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کہا جاسکتا ہے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کے حوالے سے شاہین آفریدی نے کہا کہ رضوان نے میرے لیے دل سے دعا کی تھی کہ میری جلدی شادی ہوجائے اور اس کے بعد واقعی میری شادی ہوگئی۔
دوسری جانب ایک سالہ ازدواجی تجربے سے متعلق شاہین نے بتایا کہ اللہ پاک کا کرم ہے سب بے حد اچھا رہا، شادی شدہ زندگی بے حد اچھی جارہی ہے اور ایک سال کیسے گزرا مجھے پتا ہی نہیں چلا ، اللہ پاک نے مجھے ایسی شریک حیات دی جو ہمیشہ مجھے سپورٹ کرتی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔