شاہ محمودقریشی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا

0
24

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادنے شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو 9 مئی مقدمہ سے بری کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے درخواست بریت منظور ہونے کا حکمنامہ جاری کیا۔
حکمنامہ میں لکھاگیاکہ شاہ محمود قریشی پر دیگر ملزمان کو اشتعال پھیلانےپر اکسانے کا الزام تھا، شاہ محمود قریشی پر پینل کوڈ سیکشن 109 تب نافذ ہوتاہےجب کسی سے کوئی جرم سرزد ہواہو، سیکشن 109 میں دیکھنا ضروری ہے کہ جرم کرنے والے کو واضح طور پر اکسایا جائے، کسی ملزم کے جرم میں بغیر کسی شرکت کے پینل کوڈ سیکشن 109 کاجرم ثابت نہیں ہوتا، ریکارڈ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈ سیکشن 109 ثابت نہیں ہوا،
حکمنامہ میں کہاگیاکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان پر 16 ایم پی او، 144 کی دفعات بھی لگی ہیں، 16 ایم پی او، 144 دفعات سے متعلق شکایت وہی سرکاری افسر کر سکتا جس کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہو، شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کے خلاف درج کیس میں شکایت کنندہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نہیں، پراسیکیوشن کا کیس مضبوط نہیں، ثبوت ریکارڈ بھی کیے تو ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی، شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کی درخواست بریت منظور کی جاتی ہے، شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

Leave a reply