شایقین کرکٹ کیلئےخوشخبری:پاک جنوبی افریقا سیریز ،وینیوزکوحتمی شکل دیدی گئی

0
3

شایقین کرکٹ کیلئےخوشخبری:پاک جنوبی افریقا سیریز کےلئےوینیوزکوحتمی شکل دےدی گئی۔
ذرائع کےمطابق پاک جنوبی افریقہ سیریزکےلئےلاہور،راولپنڈی اورفیصل آبادکےوینیوزکوحتمی شکل دی گئی ہے۔جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم نے بھی ان تینوں وینیوز کا دورہ کیا تھا۔
ذرائع کاکہناہےکہ طویل عرصےکےبعد فیصل آبادکاسٹیڈیم ون ڈےاورٹی ٹوئنٹی سیریزکےمیچزکی میزبانی کرےگا2008کےبعدیہاں پرکوئی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ نہیں ہوا۔
جنوبی افریقا کا ٹیسٹ اسکواڈ رواں سال اکتوبرکے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا، ٹیسٹ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ لاہور میں 12 اکتوبر سے شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

Leave a reply