شدید سردی، دھند اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

0
41

کڑاکے کی سردی اور دھند کے ڈیرے، محکمہ موسمیات نے دھند، بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش کیساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کےمطابق اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اورخشک رہےگا،گلگت بلتستان،کشمیر،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسردرہےگا،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہےگا،صوابی،مردان،پشاور،نوشہرہ،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان میں دھندچھائی رہےگی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ اورساہیوال میں دھندرہےگی،سرگودھا،فیصل آباد، جھنگ، بھکرمیں بھی دھندکابسیرارہےگا،ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،خانیوال،خانپوراوررحیم یارخان میں شدید دھند چھائی رہےگی، سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنےکاامکان ہے، سکھر ،شکارپور، کشمور،خیرپور،موہنجوداڑومیں شدید دھند رہےگی۔

Leave a reply