شدید گرمی کی لہر، بارش کب اور کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
11

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، بارش کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی و جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی، جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آندھی اور بارش کے دوران درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیں،نیز شدید گرمی کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہےگا،چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش اورژالہ باری متوقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی،اٹک اورچکوال میں آندھی جھکڑاورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے، وزیرستان،بنوں،کرک،کوہاٹ،لکی مروت اورپشاورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،اُدھرسندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہےگا۔

Leave a reply