شراب واسلحہ برآمدگی کیس:گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری برقرار،سماعت بغیر کارروائی ملتوی

شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری برقرار،سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کیخلاف شراب واسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی کی عدم دستیابی کےباعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہےکہ علی امین گنڈاپورکیخلاف تھانہ بارہ کہومیں مقدمہ درج ہے۔