شعبہ تعلیم میں انقلاب :ارلی چائلڈ ایجو کیشن کے مزید 50 سینٹر بنانے کا فیصلہ

طلبا وطالبات کیلئے خوشخبری، ارلی چائلڈ ایجو کیشن کے مزید 50 سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے مزید 50 سینٹر بنائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے مجوزہ بجٹ 26-2025سے متعلق بریفنگ دی۔
سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں 60 لیبز کی تیاری کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے، 30 لیبز دیہاتی علاقوں کے سکولوں میں بنیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے مزید 50 سینٹر بنائیں گے، 80 اداروں میں سکل لیب بنانے کیلئے 300 ملین روپے تجویز کیے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں این سی اے، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کا بجٹ مانگا ہے، کراچی کی کچی آبادیوں کے آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے بجٹ تجویز کیا ہے۔
ممبر کمیٹی نے کہا کہ شہر قائد کراچی میں ایک کمیونٹی کا شیئر نہیں پورے پاکستان کی نمائندگی ہے۔
محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ سپیشل ایجوکیشن ابھی وزارتِ تعلیم کو منتقل ہوچکا ، سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ اگلے مالی سال کیلئے تجویز کیا ہے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جعلی فائلوں کے نام پر زمینوں کے قبضے کا معاملہ
مئی 18, 2024 -
پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟رویت ِ ہلال کی تفصیلات جاری
مارچ 20, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔