
شعبہ صحت میں انقلاب برپا، کینسر کے علاج میں اہم پیشرفت،ماہرین نے ایسا سوئچ دریافت کر لیا، جو کینسر سے متاثر خلیوں کو واپس صحت مند حالت میں لا سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کی ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق، وہ مالیکیولر سطح پر خلیوں کو فعال کرنے اور کینسر زدہ خلیوں کو صحت مند حالت میں واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل میموریل سلوان کیٹرنگ کینسر سینٹر سے تعلق رکھنے والی ریٹائرڈ اونکولوجسٹ ڈاکٹر ٹِفنی ٹروسوسینڈوول ،جو موجودہ تحقیق میں شامل نہیں تھیں،کے بقول اس تحقیق کے نتائج کینسر خلیوں کو ختم کرنے کی بجائے ان کی ری وائرنگ کر کے کینسر کے علاج کو ایک نیا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ اس ہائبرڈ طریقے کو بہتر انداز میں سمجھنے کیلئے 100 ڈگری سیلسیئس پر ابلتے پانی کے متعلق سوچیں، یعنی ایک بہت مختصر سا لمحہ ہوتا ہے جب پانی نہ تو مکمل طور پر مائع ہوتا ہے نہ ہی بھانپ ہوتا ہے۔ اسی طرح جب کینسر پنپ رہا ہوتا ہے تو ایک وقت ایسا آتا ہے جب خلیے بیک وقت صحت مند اور کینسر زدہ ہوتے ہیں۔
روایتی طریقہ علاج میں کینسر زدہ خلیوں کو سرجری یا تابکاری یا کیموتھراپی کے ذریعے ختم کرنے پر توجہ کی جاتی ہے،لیکن نئی تحقیق میں ایک تیسرے طریقے سے کینسر کے مریض صحت مند خلیے دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔کینسر کے اس طریقہ علاج کے حوالے مزید تحقیق جاری ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیردفاع خواجہ آصف نےفیض حمید بارے بڑا انکشاف کردیا
اگست 13, 2024 -
حکومت،اپوزیشن مذاکرات،پی ٹی آئی نے2مطالبات پیش کردئیے
جنوری 2, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔