شمالی وزیرستان:ماڑی پیٹرولیم کمپنی کاہیلی کاپٹر تباہ ،6افراد ہلاک ،متعدد زخمی
شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کاہیلی کاپٹراڑان بھرتےہی کریش کرگیا ، حادثےمیں 6افراد ہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کر گیا۔ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور8 افراد زخمی ہیں۔
ذرائع کےمطابق حادثہ ہیلی کاپٹرکاانجن فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔ کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے،زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے،تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کےمطابق ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا،ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا ،حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں 800روپےکااضافہ
ستمبر 19, 2024 -
سارہ علی خان کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں تصاویر وائرل
اپریل 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔