شمالی کوریا: سیاحوں کیلئے بیج ریزورٹ کا افتتاح کر دیا گیا

0
7

سیاحوں کیلئے خوشخبری، شمالی کوریا نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے بیج ریزورٹ کا افتتاح کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے سرکاری بیج ریزورٹ کا افتتاح کر دیا ہے، تاکہ ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دیا جاسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ریزورٹ کو سیاحوں کے لیے باضابطہ طور پر یکم جولائی سے کھولا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ونسن کلما ساحل پر قائم کئے گئے اس ریزورٹ میں سیاحوں کی تقریح کا خیال رکھتے ہوئے سنیما، کلبز، شاپنگ سینٹرز، ایک واٹر پارک اور 54 ہوٹلز قائم کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ کو امید ہے کہ یہ ریزورٹ شمالی کوریا میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے پہلا قدم ثابت ہوگا۔

Leave a reply