شمسی توانائی میں اہم پیشرفت :مصنوعی روشنی سے بجلی پیدا کرنیوالا سولر پینل تیار

شمسی توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت،مصنوعی روشنی سے بجلی پیدا کرنیوالا سولر پینل تیار کر لیا گیا۔
سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل ایجاد کیا ہے، جو کمرے کے اندر موجود مصنوعی روشنی سے بجلی پیدا کر سکتا ہے۔یہ نئی نسل کے سولر سیلز پیرووسکائٹ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں ،جس کو قابلِ تجدید توانائی کو بدل کر رکھ دینے کی صلاحیت کیلئے سراہا جاتا ہے۔سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں سورج کی روشنی کو بجلی میں بدلنے کی شرح بہترین ہونے کی وجہ سے اس مواد کا استعمال روایتی سولر پینلز میں بڑھتا جا رہا ہے۔
اس میٹریل کو ایڈجسٹ کر کے کمرے میں موجود بلب یا دیگر مصنوعی روشنیوں سے بھی توانائی بنائی جاسکتی ہے، تاہم اس عمل سے پیرووسکائٹ میں معمولی نقص پیدا ہو گئے تھے، جس سے یہ کم مؤثر اور زیادہ غیر مستحکم ہو گیا تھا۔
تائیوان کی نیشنل یینگ منگ چیاؤ ٹنگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم نے ایک کیمیکل طریقے کا استعمال کرتے ہوئے مسئلے کو حل کیا ہے، جس سے یہ سولر سیلز روزانہ کے استعمال کے قابل ہوگئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بینڈ گیپ ایڈجسٹمنٹ نامی اس طریقے کا استعمال روایتی سلیکون سولر سیلز میں ممکن نہیں۔
محققین کے مطابق اس کامیابی کا مطلب ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول اور پہننے والی ڈیوائس کو چارج کیا جا سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
جون 4, 2024 -
وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے
ستمبر 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔