شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کےلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئےگئے۔
ایس سی او کے اجلاس کے پیش نظر سیکیورٹی کا تمام تر کنٹرول فوج اور رینجرز نے سنبھال لیا ہے، ڈی چوک اور ریڈ زون میں بھاری تعداد میں فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جگہ جگہ پر ناکے لگا دیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ریڈ زون کو چاروں طرف سے آنے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔
فوج اوررینجرزکےعلاوہ پولیس کی بھی بڑی تعداد سیکیورٹی کےفرائض سرانجام دےرہی ہے۔مجموعی طور پر 12 ہزار 674 سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگےان میں وفاقی پولیس کے 6 ہزار 963، ایف سی کے 1500، پی سی کے 2 ہزار اہلکار شامل ہیں،سکیورٹی کیلئے سندھ پولیس کے 850 اور پاک رینجرز 1ہزار 361 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
وی آئی پیز سیکیورٹی کیلئے 607 گاڑیاں مختص2ہزار 994 اہلکار وی آئی پی روٹس پر ڈیوٹی دیں گے1 ہزار 783 اہلکار وی آئی پیز کی قیام گاہوں کے ارد گرد تعینات رہیں گے444 اہلکار کنونشن سینٹر کی سیکیورٹی پر معمور ہونگے۔ریڈ زون داخلے کی پوسٹ پر 400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے451 اہلکار کیویک رسپانس فورس اے پی سی کے ہمراہ چوکیوں کی نگرانی کریں گے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔