شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس:کرغزستان کےوزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

0
48

شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت کےلئے کرغزستان کےوزیراعظم پاکستان پہنچ گئے۔
کرغزستان کےوزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک نورخان ائیربیس پہنچےجہاں پرمعززمہمان کابھرپوراستقبال کیاگیا، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام نے کرغزستان کےوزیراعظم کوخوش آمدیدکہا۔
استقبال کے موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگل دستے پیش کیے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیا گیا۔
کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے، جس میں معیشت اورتجارت کے وزیر، نائب وزیرخارجہ اورایس سی او کے لیے نائب رابطہ کاربھی شامل ہیں۔ اس موقع پرپاکستان میں کرغزستان کے سفیر اورسفارت خانے کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔

Leave a reply