شوال کاچانددیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب

0
39

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیا۔
اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزادکی زیرصدارت 30مارچ کواسلام آبادمیں ہوگا،کراچی،کوئٹہ اورپشاورمیں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس منعقدہوں گے۔
30مارچ کوملک بھرمیں شوال المکرم کاچانددکھائی دینےکےقوی امکان ہیں۔لیکن چاندکےحوالے سےحتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بجکر 58 منٹ پر ہوگی، 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، جبکہ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کو آنکھ سے براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ 16 سے 18 گھنٹے کی عمر کے چاند کو دوربین سے دیکھاجاسکتا ہے، لہٰذا 30 مارچ کو چاند کا براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

Leave a reply