شہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگرملزریفرنس کافیصلہ محفوظ

0
2

وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف رمضان شوگرملزریفرنس کافیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت کےجج سردارمحمداقبال ڈوگرنےوزیراعظم شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملزکیس کی سماعت کی۔دونوں کی طرف سےوکیل امجدپرویزجبکہ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹرمیاں وسیم عدالت میں پیش ہوئے۔
حمزہ شہبازآج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،حمزشہبازکےوکلانےایک پیشی کےلئےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ حمزہ شہبازشریف بیٹی کےعلاج کےلئےبیرون ملک ہیں،بیرون ملک ہونےکی وجہ سےعدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ حمزہ شہبازکوایک پیشی کےلئےاستثنیٰ دیاجائے۔جس پرعدالت نے استدعا منظورکرلی۔
وکیل امجدپرویز نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ نالےکی تعمیرکی ہدایت اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےنہیں کی تھی،نالےکی تعمیرکی منظوری پنجاب کابینہ نےدی علاقےکی بہتری کیلئےبنایاگیا،شہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پرقائم کیاگیا۔
اینٹی کرپشن پراسیکیوٹرمیاں وسیم نےکہاکہ میری نظرمیں گندےنالےکارخ درست ہے،مقدمےکامدعی بھی منحرف ہوگیاہے،مدعی نےکہااس نےدرخواست ہی جمع نہیں کروائی ،اس وقت کےایم پی اےرحمت علی مرحوم کی درخواست پرنالہ تعمیرہوا۔شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی بریت کی درخواست پرریکارڈدیکھ کرفیصلہ کردیں۔
بعدازاں عدالت نےوکلاکےدلائل مکمل ہونےپرشہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کافیصلہ محفوظ کرلیا،اینٹی کرپشن عدالت6فروری کوریفرنس کافیصلہ سنائےگی۔

Leave a reply