شہبازشریف کی صدرٹرمپ سےملاقات شیڈول: پاک سعودی معاہدےکی صورتحال پرغورمتوقع

0
6

وزیراعظم شہبازشریف سےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی آج ملاقات شیڈول ہے،جس میں پاک سعودی دفاعی معاہدہ اورخطےکی صورتحال پرغورمتوقع ہے۔
واشنگٹن میں ملاقات مقامی وقت کےمطابق شام ساڑھے4بجےہوگی، وزیراعظم شہبازشریف اورصدرٹرمپ کےدرمیان پاک امریکاتجارت پرگفتگو ہوگی، ملاقات میں پاک سعودی دفاعی معاہدہ اورخطےکی صورتحال پرغورمتوقع ہےجبکہ ملاقات میں افغانستان کامسئلہ بھی زیربحث آئےگا۔
فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیرکی بھی ملاقات میں شرکت متوقع ہےجبکہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف 26ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے80ویں اجلاس سےخطاب کریں گے۔

Leave a reply