شہرقائد کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

0
30

پاکستان ٹوڈے: روشنیوں اور ساحلوں  کے شہر کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔ شہرقائدکراچی میں سفری سہولت کی طرف پیش قدمی جاری۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے میٹروپولیٹن شہر میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سےصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہےکہ سندھ کابینہ نے ان بسوں کا 6 ماہ کا کرایہ 412.5 ملین روپے کی منظوری دیدی ہے، آٹھ سال کے بعد یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائیں گی، سندھ حکومت اگلے 7 سال کیلئے 825 ملین روپے ہر سال دیتی رہے گی۔

شہرقائد کراچی میں مسافروں کی سہولت کیلئے اس وقت 50 بسیں 30 روٹس پر چل رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے کونسل فار ہوم بیسڈ ورکرز قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے،کونسل فار ہوم بیسڈ ورکرزایکٹ 2018 کے تحت قائم کی گئی ہے، جس کے چیئرمین سیکرٹری لیبر ہوں گے۔

جبکہ اراکین میں ملازمین رکھنے والے اور ملازمین کی یونین کے ممبرز بھی ہوں گے۔ کونسل گھروں میں کام کرنیوالے ورکرز کو رجسٹر کر کے ان کا تحفظ کرے گی۔

Leave a reply