شہر قائدکراچی میں انسیڈ ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام ’’الفا‘‘ کا آغاز

پاکستان میں ایگزیکٹو لیڈرشپ کا تاریخی ا قدام، انسیڈ کا عالمی شہرت یافتہ ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام ’’الفا‘‘ پہلی بار کراچی یونیورسٹی حبیب سلیم میں شروع ہو گیا۔ اس پروگرام میں پاکستان کی سرکردہ تنظیموں کے 60 سینئر لیڈرز حصہ لے رہے ہیں۔
یہ پروگرام نا صرف پاکستان میں ایگزیکٹو تعلیم کے میدان میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا، بلکہ عالمی معیار کی فیکلٹی اور جدید نصاب کے ذریعے مقامی قیادت کو عالمی منظرنامے سے ہم آہنگ کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش بھی ہے۔پروگرام کے شرکا میں بینکنگ، ہیلتھ، ٹیکسٹائل، تعلیم اور انڈسٹری کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ممتاز رہنما شامل ہیں۔
پروگرام کے بانی حامد اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اس وژن کی تعبیر ہے، جو ہم نے پانچ سال قبل رکھا تھا کہ عالمی معیار کی تعلیم اور قیادت کے مواقع پاکستانی ٹیلنٹ کو ملک کے اندر ہی فراہم کیے جائیں۔الفا پروگرام کو انسیڈ کی بین الاقوامی فیکلٹی چلا رہی ہے، جن کا تعلق فرانس، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات سے ہے،اس کے علاوہ پاکستانی تنظیموں جیسے آغا خان یونیورسٹی، فوجی فرٹیلائزر، گیٹرو فاؤنڈیشن، یو بی ایل، نیشنل بینک اور دیگر ادارے بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔