شہنشائے غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے13 برس بیت گئے

0
9

شہنشائے غزل مہدی حسن کو پرستاروں سے بچھڑے13 برس بیت گئے۔
عظیم گلوکار مہدی حسن جولائی 1927ء کو بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1957ء میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا اور سروں کی دنیا میں لازوال مقام حاصل کیا۔
دنیائےموسیقی کے بادشاہ مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد گیت اور غزلیں گا کر برصغیر پاک وہند میں کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کیا ۔مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
مہدی حسن طویل علالت کے بعد 13 جون 2012ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔لیکن ان کی گائی ہوئی غزلیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Leave a reply