شہنشاہ ظرافت منورظریف کو مداحوں سے جداہوئے49 سال بیت گئے

0
6

شہنشاہ ظرافت کاخطاب پانے والے نامور کامیڈین منور ظریف کو مداحوں سے جدا ہوئے 49 برس بیت گئے۔
25 دسمبر1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے منورظریف معروف کامیڈین ظریف کے چھوٹےبھائی تھے اور انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1961میں ریلیز ہونیوالی فلم ڈنڈیاں سے کیا ۔
منور ظریف ہر کردار میں خود کو ڈھالنے کا فن بخوبی جانتےتھے اور وہ جگت بازی ، بذلہ سنجی ، حاضر دماغی، برجستگی ، پھرتی اور تیز طراری الغرض مزاحیہ اداکاری کی جملہ اصناف میں اپنی مثال آپ تھے۔
منورظریف بلا شبہ ایک ایسےاداکار تھےجوصرف ہنساتےہی نہیں تھے بلکہ اپنی بےساختہ اداکاری میں نت نئےتجربے بھی کرتےتھے۔ منور ظریف نے مزاحیہ اداکاری میں نئی جہت متعارف کرائی جسے آج بھی کسی نہ کسی شکل میں کامیڈین نقل کرتےنظر آتے ہیں۔
منورظریف نے اپنے 16 سالہ کیریئر میں 325 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائےجن میں پردے میں رہنےدو،رنگیلا اور منورظریف،اج دا مہینوال،جیرا بلیڈ،خوشیا ،نوکر ووہٹی دا، ہیر رانجھا اور بنارسی ٹھگ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ لوگوں کو ہنسانے والا یہ فنکارصرف 36 سال کی عمر میں 29 اپریل 1976ء کو اس دنیائے فانی کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ گیا۔

Leave a reply