شہیدبی بی نےآمریت کیخلاف ،جرأت اوراستقامت سےمزاحمت کی،صدر مملکت

0
10

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ شہیدبی بی نےآمریت کےخلاف ،جرأت اوراستقامت سے مزاحمت کی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاشہیدبینظیربھٹوکی 72ویں سالگرہ کےموقع پرپیغام میں کہناتھاکہ ہم شہیدبی بی کی قومی خدمات اورعظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں،شہیدبی بی نے جمہوریت، انسانی وقاراورخواتین کےحقوق کیلئےناقابل فراموش جدوجہدکی۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ شہیدبی بی نےآمریت کےخلاف جرأت اور استقامت سےمزاحمت کی،شہیدمحترمہ بےنظیربھٹونےملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی،شہیدبی بی قانون کی حکمرانی اورآئین کی بالادستی پرمکمل یقین رکھتی تھیں،شہیدبی بی کی قربانیاں ،وژن اورعوام سےوابستگی پیپلزپارٹی کی اجتماعی میراث ہے،شہیدبی بی خواتین کی سماجی اورمعاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں۔

Leave a reply