شہیدرینجرزاہلکاروں کی نمازجناز ہ اداکردی گئی

0
49

گزشتہ رات شہیدہونےوالےرینجرزاہلکاروں کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں اداکردی گئی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر،وزیراعظم شہبازشریف اورڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارنے شرکت کی ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےبھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستان اپنےسیاسی مقاصدکےحصول کےلئےکسی انتشاراورخونریزی کامتحمل نہیں ہوسکتا،تشددکی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اورانتہائی قابل مذمت ہیں۔قوم رینجرزاورپولیس اہلکاروں کےشہداکوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ شہداکی میتیں انکےآبائی شہرپہنچادی گئیں،پورےفوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کیاجائےگا۔

Leave a reply