
اسلام آبادپولیس نےپارلیمنٹ ہاؤس کےاندرسےصاحبزادہ حامد رضا سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو گرفتارکرلیا۔
ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی سےرات گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پولیس نے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی میں بجلی بندکرنےکےبعدکارروائی کی گئی،جس میں سول کپڑوں میں ملبوس اہلکارپارلیمنٹ کےاندرداخل ہوئےجبکہ پولیس نےباہرپوزیشن سنبھال لیں۔صاحبزادہ حامد رضا کو نقاب پوش اہلکاروں نے پارلیمنٹ کے اندر سے حراست میں لیا، جبکہ پی ٹی آئی کے نسیم علی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ رہنماتحریک انصاف شیخ وقاص اکرم،عامر ڈوگر اور زین قریشی ،اویس،احمدچٹھہ،شاہ احد،یوسف خان سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کےساتھ ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کوبھی حراست میں لیاگیا۔
یادرہےکہ اس سےقبل پولیس نےگزشتہ رات کوچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہراورشیرافضل مروت کوبھی گرفتارکیاتھا،جبکہ شعیب شاہین کےگھرپرچھاپہ مارکرحراست میں لےلیاتھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کیے گئے ہیں، پہلا مقدمہ جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ کرنے کی خلاف ورزی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
دوسرا مقدمہ روٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا جبکہ تیسرا مقدمہ ایس ایس پی سیف سٹی سمیت دیگر اہلکاروں پر پتھراؤ کرنے پر درج کیا گیا۔
لاہور چڑیا گھر میں نایاب قسم کے جانوروں کے دلفریب مجسمے نصب
اکتوبر 13, 2025پنجاب: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کومتوقع
اکتوبر 13, 2025لاہورشہر کا فضائی معیار آج غیر صحت بخش رہنے کا امکان
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سموگ میں اضافہ،آج سے پرائمری تک سکول بندکرنےکافیصلہ
نومبر 4, 2024 -
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع
اپریل 6, 2024 -
قانونی معاونت کادائرہ کار سپریم کورٹ تک وسعت دینےکافیصلہ
جولائی 14, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔